کراچی کے ساحلی علاقے لٹھ بستی میں 1600 باڑوں کا فضلہ سمندر میں بہایا جا رہا ہے، جس سے سمندری آلودگی شدید ہو چکی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ کراچی کے ساحلی علاقے لٹھ بستی میں 1600 باڑوں سے نکلنے والا فضلہ سمندر میں بہایا جا رہا ہے، جس سے سمندری آلودگی شدید ہو چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سرنجوں اور دیگر طبی فضلے کے سمندر میں شامل ہونے سے صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔
ماہی گیروں نے انکشاف کیا ہے کہ بھینس کالونی سے روزانہ ہزاروں ٹن گوبر بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے سمندر میں شامل ہو رہا ہے۔ یہ فضلہ نہ صرف سمندری حیات بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی خطرہ بن گیا ہے۔
مقامی ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ یہ آلودہ اشیاء سمندری حیات کے لیے تباہ کن ہیں اور ماہی گیروں کو ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کا خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ لٹھ بستی کا سمندر دو دہائی پہلے صاف و شفاف تھا، مگر اب آلودگی کے باعث مچھلیوں کی تعداد میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔
علاقائی رہنماؤں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بھینس کالونی سے نکلنے والے گوبر کی نکاسی کے مؤثر نظام کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ ماحولیاتی نقصان سے بچا جا سکے۔















