پاکستان کی آبادی 2050 تک 50 کروڑ ہونے کا خدشہ

وزیر مملکت برائے صحت کے مطابق 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے، جو ملکی وسائل پر شدید دباوٴ ڈالے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی آبادی 2050 تک 50 کروڑ ہونے کا خدشہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ وزیر مملکت برائے صحت مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ 2050 تک پاکستان کی آبادی 50 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آبادی کے سیلاب کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو ملکی وسائل پر دباوٴ مزید بڑھ جائے گا۔ یہ صرف حکومتی اقدامات سے ممکن نہیں، عوام کو بھی ذمہ داری نبھانی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 20 سے 50 سال کے دوران شہروں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اسلام آباد کی آبادی 4 لاکھ سے بڑھ کر 40 لاکھ ہو چکی ہے جبکہ لاہور اور کراچی میں بے ہنگم آبادی کے باعث انتظامی مسائل ہیں۔

وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے کے لیے آبادی کی رفتار گھٹانا ضروری ہے۔ بصورت دیگر، عوام کو خوراک، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن نہیں ہوگی۔

مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، ہر سال تقریباً 60 لاکھ بچے پیدا ہوتے ہیں۔ بچوں کی پیدائش میں وقفہ ماں اور پورے خاندان کے لئے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا تھا کہ آئی ایم ایف سے مستقل بات چیت جاری ہے۔ رعایت ملنے پر لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، بصورت دیگر لیوی بڑھانے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں