پاکستان غذائی بحران، اقوام متحدہ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی؟

اقوامِ متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 1 کروڑ 10 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار، فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان شدید غذائی بحران کا شکار، فوری اقدامات کی ضرورت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اقوامِ متحدہ نے عالمی غذائی بحران پر نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں پاکستان کو ان 10 ممالک میں شامل کیا گیا ہے جہاں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2025 میں پاکستان میں تقریباً 1 کروڑ 10 لاکھ افراد شدید غذائی عدم تحفظ کا شکار تھے، جن میں 93 لاکھ افراد بحران کی سطح پر اور 17 لاکھ ہنگامی حالت میں تھے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق پاکستان میں غذائی بحران کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے، شدید بارشوں اور سیلاب نے فصلوں، روزگار اور بنیادی ڈھانچے کو بری طرح متاثر کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 کے مون سون سیلاب سے 60 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے، بلوچستان، سندھ اور خیبر پختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو افغانستان، بنگلا دیش، کانگو، میانمار، نائجیریا، سوڈان، شام اور یمن جیسے ممالک کے ساتھ شامل کیا گیا ہے، مکمل اعداد و شمار نہ ہونے کے باعث صورتحال کا مکمل جائزہ ممکن نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں