تونسہ اور دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی کے کیسز میں اضافہ پارلیمنٹ تک پہنچ گیا، سینیٹر سرمد علی نے سینیٹ میں نوٹس جمع کروا دیا۔
تونسہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تونسہ اور اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں ایچ آئی وی (HIV) کے بڑھتے کیسز کا معاملہ پارلیمنٹ میں پہنچ گیا ہے۔
سینیٹر سرمد علی نے ایچ آئی وی کیسز میں اضافے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروا دیا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ کسی ایک علاقے تک محدود نہیں ہے۔
حکام نے تجویز دی ہے کہ نگرانی کے نظام کو مضبوط بنایا جائے اور محفوظ خون کی منتقلی کا طریقہ کار یقینی بنایا جائے۔ عوامی آگاہی مہمات کو وسعت دی جائے اور ٹیسٹنگ و علاج کی سہولیات تک رسائی کو بہتر بنایا جائے۔
یہ مسئلہ صحت عامہ کے لئے ایک وسیع چیلنج ہے اور اس کے حل کے لیے اصلاحی اقدامات کیے جائیں۔ عوام کے ساتھ شفافیت اور بروقت رابطہ ضروری ہے تاکہ خوف اور غلط معلومات کا خاتمہ ہو سکے۔
یاد رہے کہ ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز سے نمٹنے کے لئے حکومت مختلف اقدامات کر رہی ہے، جن میں عوامی آگاہی اور طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔















