ایف آئی اے نے ملک گیر منی لانڈرنگ کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے، جس میں خصوصی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف آئی اے، ملک گیر منی لانڈرنگ کریک ڈاؤن کا آغاز

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے خصوصی مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ قائم کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر فوری کارروائی کے لیے ایس او پی جاری کیے گئے ہیں۔ ان ایس او پیز کا مقصد منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے تحقیقات کو شفاف بنانا ہے۔

تمام زونز میں فنانشل انٹیلی جنس ڈیسک قائم کیے جائیں گے۔ ان ڈیسکوں کی سربراہی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رینک کے افسروں کے ذمہ ہوگی۔

فنانشل مانیٹرنگ یونٹ سے موصول رپورٹس پر فوری کارروائی کا طریقہ کار طے کیا گیا ہے، جبکہ کیسز کی تحقیقات اور پراسیکیوشن کا نظام مزید فعال بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت ان اقدامات کا مقصد مالی جرائم کی روک تھام کو یقینی بنانا ہے اور تحقیقات کے عمل کو مضبوط کرنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں