چاغی میں نامعلوم افراد کا حملہ، نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق

چاغی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق، 5 زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چاغی، نامعلوم حملے میں نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق

چاغی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی میں دالبندین کے قریب دریگون علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں نجی کمپنی کے 10 ملازم جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ پاک افغان سرحد کے قریب پیش آیا جہاں این آر ایل کمپنی تانبہ اور سونے کے منصوبے پر کام کر رہی تھی۔

حملے کے دوران فائرنگ کی گئی اور تیل کے ذخیرے کو آگ لگا دی گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق 10 لاشیں دالبندین کے پرنس فہد اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں جبکہ 5 زخمی زیرِ علاج ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک ترکی کا غیر ملکی شہری بھی شامل ہے جبکہ 2 مقامی حفاظتی اہلکاروں کا تعلق دالبندین سے ہے۔ ذرائع کے مطابق 6 افراد آگ میں جھلس گئے جبکہ 4 افراد فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں