امریکا کی دفاعی تیاری متاثر، ایران جنگ کی لاگت 35 ارب ڈالر تک پہنچ گئی

ایران جنگ کے باعث امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہوگئے، روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر کا نقصان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جنگ میں امریکا کو روزانہ ارب ڈالر کا نقصان

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران جنگ کے باعث امریکا کے مہنگے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہوگئے ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران امریکا نے اپنے انتہائی مہنگے دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر استعمال کرلیے ہیں، جس سے دفاعی تیاری پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران جنگ کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی بڑی مقدار استعمال ہوئی، جس نے ایشیا اور یورپ کے ذخائر کو بھی متاثر کیا ہے۔

حکام کے مطابق جنگ کی لاگت 28 سے 35 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے، جو روزانہ تقریباً ایک ارب ڈالر بنتی ہے۔

یہ صورتحال امریکی دفاعی تیاری کے لیے اہم چیلنج بن چکی ہے، کیونکہ ہتھیاروں کی کمی کی وجہ سے دیگر محاذوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے عالمی سطح پر بھی اہمیت اختیار کرلی ہے، جس کے اثرات مختلف ممالک پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں