کراچی پورٹ سے چاول لے جانے والا ایرانی جہاز گلیکسی آبنائے ہرمزپارکر گیا

ایرانی بلک کیریئر گلیکسی امریکی بحریہ کی کوششوں کے باوجود بحفاظت پاکستان سے روانہ ہوا، چاول برآمد کیے گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایرانی بلک کیریئر گلیکسی، امریکی رکاوٹوں کے باوجود بحفاظت روانہ

کراچی: ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی ملکیت والا بلک کیریئر گلیکسی، جو پاکستان سے چاول لے کر جا رہا تھا، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ کی مدد سے بحفاظت سرحدی حدود عبور کر گیا۔ اس پیش رفت کو امریکی بحریہ کی کوششوں کے باوجود ممکن قرار دیا گیا ہے۔

کراچی پورٹ کے شپنگ ڈیٹا کے مطابق اتوار کو ہوسن، گلیکسی اور لیانا نامی تین جہاز چاول کی برآمدی کھیپ اٹھا رہے تھے۔ مجموعی مائع، خشک اور بلک کارگو ہینڈلنگ تقریباً 80 ہزار ٹن کے قریب رہی۔

پیر کے روز کراچی پورٹ پر 19 کارگو جہازوں کی برتھنگ شیڈول ہونے کی اطلاع دی گئی تھی۔ حالیہ دنوں میں بندرگاہ پر برآمدی کارگو میں چاول شامل رہا ہے۔

کراچی پورٹ کی تازہ سرگرمیوں کے مطابق 23 اپریل 2026 کو برآمدی کارگو میں 1,170 ٹن چاول بھی شامل تھے۔ مجموعی برآمدی کارگو 104,697 ٹن رہا۔

یاد رہے کہ کراچی پورٹ پاکستان کی اہم بندرگاہوں میں سے ایک ہے جہاں سے مختلف اقسام کی مصنوعات عالمی منڈیوں میں بھیجی جاتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں