ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پاکستان سے روانگی کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد آج پاکستان سے روانگی کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد نے مزید قیام کا ارادہ نہیں کیا۔
عباس عراقچی اپنے وفد کے ہمراہ عمان اور روس کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ ایرانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ دورے میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، جوہری معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
ایران کے جوہری پروگرام کو ریڈ لائن قرار دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وفد اسلام آباد پہنچا، جہاں انہوں نے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کیں۔
وائٹ ہاؤس نے امریکی وفد کی پاکستان آمد کی تصدیق کی ہے، جو امن مذاکرات میں شرکت کریں گے۔ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر وفد کی قیادت کریں گے۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستانی فوجی قیادت سے بھی ملاقات کی۔ اگر مثبت اشارے ملے تو پاکستان نتائج سے امریکہ کو آگاہ کرے گا۔












