ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز قرار دینے والا گرفتار

پولیس نے ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز قرار دینے والے خرم نذیر کو گرفتار کر لیا، حساس حالات میں عوام کو اکسانا جرم ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ترنول پھاٹک کو آبنائے ہرمز قرار دینے والا گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترنول پھاٹک کو سوشل میڈیا پر آبنائے ہرمز قرار دینے والے خرم نذیر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت اور نقص امن کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے، ملزم نے سرکاری آرڈر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی کہ اگر ترنول پھاٹک بند کر دیا جائے تو تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل فون سے متنازع پوسٹ کی تصدیق کے بعد اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حساس سیکیورٹی حالات میں عوام کو اکسانا جرم کے زمرے میں آتا ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے بعد عوامی حلقوں میں بحث جاری ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر ذمہ دارانہ بیانات معاشرتی امن کو کیسے متاثر کر سکتے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا استعمال محتاط طریقے سے کریں۔

واضح رہے کہ ماضی میں بھی سوشل میڈیا کے غلط استعمال پر کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس سے معاشرتی امن و سکون متاثر ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں