امریکی سینیٹ میں کیوبا پر حملے کی قرارداد ڈیموکریٹک پارٹی نے پیش کی، صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر حملے سے روکنے کا مقصد۔
واشنگٹن ڈی سی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکی سینیٹ میں کیوبا پر ممکنہ حملے کے حوالے سے قرارداد پیش کی جا رہی ہے جسے ڈیموکریٹک پارٹی نے تیار کیا ہے۔ یہ قرارداد ڈیموکریٹک سینیٹرز نے تیار کی ہے جس کا مقصد صدر کو کانگریس کی منظوری کے بغیر حملے سے روکنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، قرارداد کا مقصد کیوبا پر حملے کو روکنا نہیں بلکہ صدر کو ایسے اقدام سے روکنا ہے جب تک کانگریس منظوری نہ دے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیوبا کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کے اشاروں کے بعد سینیٹرز نے یہ قدم اٹھایا ہے۔
یاد رہے کہ امریکی آئین کے مطابق جنگ کا اعلان کرنے کا اختیار کانگریس کے پاس ہوتا ہے جبکہ یہ قرارداد صدارتی اختیارات کو محدود کرنے کی کوشش ہے۔












