عالیہ بھٹ کے ساتھ ایئرپورٹ پر ہراسانی کا واقعہ کیسےپیش آیا، سابق باڈی گارڈ نے تفصیل بتا دی

عالیہ بھٹ کو ایئرپورٹ پر ہراسانی کا سامنا، سابق گارڈ نے انکشاف کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالیہ بھٹ کو ایئرپورٹ پر ہراسانی کا سامنا

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کی ریلیز کے بعد ایئرپورٹ پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ انکشاف ان کے سابق باڈی گارڈ ذیشان قریشی نے کیا ہے۔

ذیشان کے مطابق، عالیہ امیگریشن مکمل کر کے اکیلی کھڑی تھیں جب ایئرپورٹ اسٹاف اور کسٹمز اہلکاروں نے انہیں پہچان لیا۔ تصاویر لینے کے لیے لوگوں نے انہیں گھیر لیا۔

ذیشان نے بتایا کہ ہجوم میں کچھ افراد نے عالیہ کے کندھوں اور گردن کے قریب ہاتھ رکھنے کی کوشش کی، جس سے وہ خوفزدہ ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فوراً عالیہ کے پاس پہنچے اور لوگوں کو پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی، یاد دلایا کہ وہ انسان ہیں اور ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیں جنہیں اکثر عوامی مقامات پر ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں