عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہو گیا۔ آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)وزیر پیٹرولیم نے کہا ہے کہ علاقائی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دوبارہ بڑھ رہی ہیں۔ ان کے مطابق اس صورتحال نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔
تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا دباؤ اور عالمی شراکت داروں سے معاہدوں کی وجہ سے حکومت کو یہ بوجھ عوام تک منتقل کرنے کی ضرورت پیش آ رہی ہے۔
ان حالات کے پیش نظر آئندہ ہفتے پیٹرول کی قیمت میں 26.77 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جائے گا، ڈیزل کی قیمت بھی اسی قدر بڑھائی جائے گی۔
حکومت نے کوشش کی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتوں کے اضافے کو خود برداشت کرے، مگر اب یہ ممکن نہیں رہا۔
واضح رہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے عوام کو ریلیف پیکیج فراہم کیا ہے، اور امید کی جا رہی ہے کہ علاقائی امن سے پیٹرولیم قیمتوں میں کمی آئے گی۔












