لاہور میں تین بچوں کی لاشیں برآمد والدین اور چچا گرفتار

لاہور کے علاقے اچھرہ میں تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں ملنے پر والدین اور چچا گرفتار، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور، تین بچوں کی لاشیں برآمد والدین اور چچا گرفتار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے اچھرہ میں گھر سے تین بچوں کی گلا کٹی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس نے متضاد بیانات کی بنیاد پر والدین اور چچا کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق، 15 پر اطلاع دی گئی کہ دو بچیوں اور ایک بچے کی لاشیں ملی ہیں۔ بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 کے اہلکار ایمرجنسی گاڑیوں کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہوں نے تین بچوں کے گلا کٹنے کی کال موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کے قاتل قانون سے نہیں بچ سکیں گے۔

واضح رہے کہ بچوں کے والد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کو تالا لگا کر باہر گیا تھا، جب واپس آیا تو بچوں کی لاشیں موجود تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں