پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں کی چوری، ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی چوری کا انکشاف ہوا ہے، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں کی چوری، ایف آئی اے کی تحقیقات جاری

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اسٹیل ملز میں اربوں روپے کی منظم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت صنعت و پیداوار کی شکایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کیا اور ابتدائی شواہد حاصل کرلیے ہیں۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اسٹیل ملز سے قیمتی مشینری اور دیگر اہم مواد بغیر اجازت باہر نکالا جاتا رہا، جس سے سکیورٹی اہلکاروں کی غفلت یا ممکنہ ملی بھگت کا پتہ چلتا ہے۔

مزید انکشاف ہوا کہ 36 ٹن سرکاری مواد سے بھرے 22 وہیلر ٹریلر کی برآمدگی نے نیٹ ورک کی وسعت کو ظاہر کیا ہے۔ یہ کارروائیاں ایک مربوط گروہ کے ذریعے کی جا رہی تھیں۔

ایف آئی اے نے اس معاملے میں ملوث عناصر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور مرکزی کرداروں کی نشاندہی کرلی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز میں چوری کا یہ معاملہ ملکی معیشت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے، اور اس کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں