اسلام آباد میں وی آئی پی رُوٹ پر جعلی خاتون پولیس اہلکار گرفتار

اسلام آباد میں وی آئی پی رُوٹ پر جعلی خاتون پولیس اہلکار گرفتار، مزید تفتیش جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد، جعلی خاتون پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایکسپریس ہائی وے کے وی آئی پی رُوٹ پر جعلی خاتون ٹریفک پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ڈھوک کالا خان پل کے قریب کی گئی، جہاں ایک خاتون اے ایس آئی کی وردی میں بیٹھی ہوئی تھی اور اس کے یونیفارم پر مقدس نام درج تھا۔

خاتون کو مشکوک جانتے ہوئے حراست میں لے کر تفتیش کی گئی اور ابتدائی تحقیقات کے بعد اس کی شناخت اقرا بی بی سکنہ ایبٹ آباد کے نام سے ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی خاتون پولیس اہلکار کو بعد ازاں کھنہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ انتہائی سخت سیکیورٹی صورتحال میں جعلی پولیس اہلکار کے پکڑے جانے پر محکمے میں دوڑیں لگ گئیں جبکہ گرفتار خاتون سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور ایسی کارروائیاں معمولی نہیں سمجھی جاتیں۔

دیگر متعلقہ خبریں