وادی نیلم میں سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو کرلیا گیا

وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ سے پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، بارش کا سلسلہ جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وادی نیلم میں سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو کرلیا گیا

وادی نیلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وادی نیلم میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ بارش کے دوران شیخ بیلہ نیلم میں سیاحوں کی 30 گاڑیاں پھنس گئی تھیں۔

ریسکیو، پولیس اور انتظامیہ نے سیاحوں کو رات کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ نیلم کئی مقامات سے بند ہے۔ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

این ڈی ایم اے نے اگلے 12 سے 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ بارش کے باعث سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پہاڑی راستوں پر سفر کرنے والوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی وادی نیلم میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں شاہراہ نیلم بند ہو گئی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں