شاہین آفریدی کوئٹہ کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بلا توڑ بیٹھے، ویڈیو وائرل۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ کے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بلا توڑ دیا۔ یہ واقعہ نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ کے دوران پیش آیا۔
میچ میں شاہین آفریدی نے آل راؤنڈر سکندر رضا سے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا۔ وہ دوسری گیند پر ہی صفر پر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد انہوں نے پویلین واپسی پر بلا توڑ دیا۔
شاہین آفریدی کی کارکردگی پر مایوسی اور غصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے بلے کو سائیڈ اسکرین کے قریب ٹائر پر مارا اور ڈریسنگ روم کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے زمین پر دے مارا۔
شاہین کے اس عمل نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی ہے جبکہ ٹیم کی پے در پے شکستوں نے انہیں دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ ٹیم نے 6 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ رواں سیزن میں لاہور قلندرز کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور کپتان پر انفرادی ناکامیوں کا دباؤ ہے۔ شاہین کے بلا توڑنے کا واقعہ اسی دباؤ کا مظہر ہے۔















