ایران امریکا جنگ بندی کے خاتمے میں 3 دن باقی، مذاکرات کی حتمی تاریخ طے نہیں ہوسکی

ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے ختم ہونے میں 3 دن باقی ہیں لیکن مذاکرات کی تاریخ طے نہیں ہوسکی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا، ایران جنگ بندی کے مذاکرات میں تاخیر

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے ختم ہونے میں 3 دن باقی ہیں، لیکن مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوسکی۔

صدر ٹرمپ کی صدارت میں وائٹ ہاؤس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جہاں آبنائے ہرمز کی تازہ ترین صورتحال اور ایران کے ساتھ مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اجلاس سے پہلے پاکستان اور ایرانی حکام سے بھی رابطہ کیا تھا۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہنا ہے کہ امریکی حکام پاکستان میں بات چیت کے منتظر ہیں اور جلدی پیش رفت کی امید ہے۔

ٹرمپ نے خارگ آئی لینڈ پر کنٹرول کی تجویز مسترد کردی، ان کا کہنا تھا کہ اس جزیرے پر کنٹرول میں امریکی فوجی آسان ہدف بن سکتے ہیں۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ ایران پر فتح کو عالمی نظام کی تشکیل کا موقع سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ افزودہ یورینئیم کے معاملے پر اختلافات برقرار ہیں، اور اگر ڈیڈ لائن سے پہلے مذاکرات میں پیشرفت نہ ہوئی تو جنگ دوبارہ شروع ہوسکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں