پی ایس ایل 11 کے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 208 رنز کا ہدف دیا۔ کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملتان سلطانز نے پی ایس ایل 11 کے میچ میں کراچی کنگز کو 208 رنز کا ہدف دے دیا۔ کراچی کنگز کی بیٹنگ اس وقت جاری ہے۔
ملتان سلطانز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 207 رنز بنائے۔ شان مسعود نے 46 اور جوش فلپس نے 44 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ معین علی نے 2، حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک ایک وکٹ لی۔
دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں چھ، چھ میچز کھیل چکی ہیں۔ کراچی کنگز نے تین میچز جیتے اور تین میں شکست کھائی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز نے چار میچز جیتے اور دو میں شکست کھائی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز تیسرے اور کراچی کنگز ساتویں نمبر پر ہیں۔















