لاس اینجلس میں خاتون نے ریپر آئس اسپائس کو تھپڑ مار دیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاس اینجلس میں ریپر آئس اسپائس کو ریسٹورینٹ میں خاتون نے تھپڑ مار دیا، جھگڑے کی ویڈیو وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئس اسپائس کو تھپڑ، لاس اینجلس میں جھگڑا وائرل

لاس اینجلس: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ امریکا کی معروف ریپر آئس اسپائس کو ایک خاتون نے ریسٹورینٹ میں تھپڑ مار دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب آئس اسپائس اپنی دوست کے ساتھ موجود تھیں اور ایک خاتون نے ان سے بار بار ان کی شناخت کے بارے میں سوالات کیے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے سوالات پر آئس اسپائس نے جواب دیا، جس کے بعد خاتون نے ان کے منہ پر تھپڑ مار دیا۔ یہ واقعہ جلد ہی جھگڑے کی شکل اختیار کر گیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

جھگڑے کے دوران وہاں موجود لوگوں کو بھی دیکھا گیا جبکہ آئس اسپائس ایک شخص سے بات کرتی نظر آئیں۔ آئس اسپائس کے وکیل بریڈ فورڈ کوہن نے کہا کہ حملے کی اطلاع پولیس کو دی گئی ہے اور ہم قانونی کارروائی کریں گے۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے کیونکہ آئس اسپائس کے خلاف حملہ بلا اشتعال تھا۔ ان کے وکیل نے مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آئس اسپائس کسی تنازعے میں ملوث ہوئی ہوں، ان کے خلاف پہلے بھی مختلف واقعات کی خبریں آ چکی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں