آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کینیڈا کے میچ کی کرپشن تحقیقات شروع کردی ہیں۔
دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں کینیڈا کا نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اینٹی کرپشن یونٹ کی تحقیقات کے دائرے میں آگیا ہے۔ کرکٹ کینیڈا پر کرپشن کے الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کی دو تحقیقات جاری ہیں، جن میں کرکٹ کینیڈا پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کے الزامات شامل ہیں۔ ان تحقیقات میں کینیڈا کے ایک میچ کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
تحقیقات کا آغاز ایک ڈاکومینٹری کے نشر ہونے کے بعد کیا گیا ہے، جو کرپشن اور کرکٹ کینیڈا کی گورننس کے الزامات پر مبنی ہے۔ ٹیم کے کپتان دلپریت باجوہ کے 5 ویں اوور پر کرپشن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دلپریت باجوہ کو ورلڈ کپ سے تین ہفتے قبل کپتان مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے میچ میں نو بال اور وائیڈ کرا کر 15 رنز دیے تھے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ کرکٹ کینیڈا کی گورننس اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔















