معین علی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کو کھیلنے کی ترجیح دی تاکہ زیادہ مواقع مل سکیں اور فارم برقرار رہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلش کرکٹر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی آئی پی ایل کے بجائے پاکستان سپر لیگ کو اس لیے ترجیح دی کہ وہ زیادہ کھیلنا چاہتے ہیں اور اپنی فارم برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی ایل کے گزشتہ سیزن میں انہیں کم مواقع ملے تھے۔
معین علی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ کولکتہ نائٹ رائڈرز کے ساتھ کھیلتے ہوئے انہیں محدود موقع ملا، جس کی وجہ سے انہوں نے اس بار آئی پی ایل میں حصہ نہیں لیا۔ وہ مزید کھیلنے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی عمر 38 سال ہے اور وہ اپنی کارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے کیریئر کو طول دینا چاہتے ہیں۔ کراچی کنگز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی آنا ان کے فیصلے میں بڑا موڑ تھا۔
معین علی نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کا مختصر دورانیہ ان کے اور ان کے خاندان کے لیے زیادہ موزوں ہے۔ انہوں نے ہمیشہ پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش رکھی ہے، لیکن شیڈول کے ٹکراو نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو ایک ہی ٹورنامنٹ کا انتخاب کرنے پر مجبور کیا۔
یاد رہے کہ معین علی نے پی ایس ایل میں شرکت کی ترجیح دی ہے تاکہ وہ زیادہ کھیل سکیں اور اپنی فارم کو برقرار رکھ سکیں۔















