ویرات کوہلی، جرمن ولاگر کی تصویر پر لائیک سے میمز وائرل

ویرات کوہلی نے جرمن ولاگر کی تصویر لائیک کی، سوشل میڈیا پر میمز وائرل ہو گئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ویرات کوہلی، جرمن ولاگر کی تصویر پر لائیک سے میمز وائرل

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی سوشل میڈیا سرگرمی ایک بار پھر خبروں کا حصہ بن گئی ہے۔

کوہلی نے جرمن انفلوئنسر لزلیز کی تصاویر پر مبنی پوسٹ کو لائیک کیا، جس میں بھارتی فوٹوگرافر ادویت ویدیا بھی ٹیگ تھے۔ اس لائیک نے سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے اور میمز کو جنم دیا۔

چونکہ کوہلی اس انفلوئنسر کو فالو نہیں کرتے، اس لیے یہ معاملہ فوری توجہ کا مرکز بن گیا۔ فوٹوگرافر ادویت ویدیا نے خود انسٹاگرام پر کوہلی کے لائیک کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس صورتحال پر مزاحیہ انداز اختیار کیا۔ بہت سے لوگوں نے کوہلی کے ماضی کے ‘الگورتھم’ والے بیان کو یاد کرتے ہوئے طنزیہ تبصرے کیے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کوہلی کسی سوشل میڈیا سرگرمی کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوں۔ 2025 میں بھی وہ بھارتی اداکارہ اونیت کور کی پوسٹ کو لائیک کرنے پر وضاحت دے چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں