امریکی صدر کا دعویٰ مسترد، آبنائے ہرمزمشروط اور محدود پیمانے پر کھولا ہے۔ ترجمان ایرانی صدر

ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے آبنائے ہرمز بند نہ کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا، حکام نے کہا کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، آبنائے ہرمز بند نہ کرنے پر ٹرمپ کا دعویٰ مسترد

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ مستقبل میں آبنائے ہرمز (Strait of Hormuz) بند نہ کرنے پر اتفاق کر چکا ہے۔ ایرانی حکام نے ٹرمپ کے بیانات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو سنگین نتائج ہوں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جنگ بندی کے عرصے میں آبنائے ہرمز کھولنے کے بعد بیانات جاری کیے تھے۔ ان کے مطابق ایران نے مستقبل میں آبنائے کو کبھی بند نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ایرانی صدر کے ترجمان سید محمد مہدی طباطبائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر بیان جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو مشروط اور محدود پیمانے پر کھولنا ایرانی اقدام ہے، جس کا مقصد مخالف فریق کے وعدوں کو آزمانا ہے۔

مہدی طباطبائی نے کہا کہ امریکی صدر کے بیانات کا مقصد ایرانی قوم سے ان کی کامیابیوں کا فخر چھیننا ہے جو انہوں نے اپنے ملک کے دفاع کے ذریعے حاصل کی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان آبنائے ہرمز کی بندش کے معاملے پر طویل عرصے سے کشیدگی جاری ہے۔ ایران نے ہمیشہ اپنے دفاع کے حق کا اعادہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں