سپرم وہیلز کا سمندر کی گہرائیوں میں انسانوں جیسی بولی کے استعمال کا انکشاف

سپرم وہیلز سمندر کی گہرائیوں میں انسانوں کی طرح حروفِ تہجی اور الفاظ کا استعمال کر کے بات کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سپرم وہیلز، انسانوں جیسی بولی کے استعمال کا انکشاف

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ حالیہ تحقیق نے انکشاف کیا ہے کہ سپرم وہیلز سمندر کی گہرائیوں میں انسانوں کی طرح حروفِ تہجی اور الفاظ کا استعمال کر کے بات کرتی ہیں۔ یہ مچھلیاں مخصوص کلک آوازوں کے ذریعے بات کرتی ہیں جنہیں ‘کوڈا’ کہا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق یہ آوازیں محض شور نہیں بلکہ ان میں واؤلز اور پیچیدہ صوتی ڈھانچے موجود ہیں۔ محققین نے جدید ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ان آوازوں کا تجزیہ کیا ہے اور پایا کہ ان کا پیٹرن انسانی گفتگو سے مشابہت رکھتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سپرم وہیلز سمندر کی سطح کے قریب آ کر گفتگو کرتی ہیں جبکہ شکار کے دوران خاموش رہتی ہیں۔ ان کے سماجی رویوں میں تعاون اور بچوں کی دیکھ بھال کے شواہد بھی ملے ہیں۔

واضح رہے کہ محققین کا کہنا ہے کہ انسانوں اور وہیلز کی زندگیاں کئی مماثلتیں رکھتی ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ان آوازوں کو سمجھنے کی کوشش جاری ہے اور مستقبل میں ابتدائی سطح پر مواصلاتی رابطہ ممکن ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ یہ تحقیق یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے ماہر لسانیات گا‌شپر بیگوش کی قیادت میں کی گئی ہے۔ مزید براں، مصنوعی ذہانت کی مدد سے وہیلز کی آوازوں کے بیس مختلف اشاروں کو سمجھنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں