وزیر اطلاعات پنجاب کا فضا علی کی نازیبا حرکت پر شدید تنقید

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے فضا علی کی نازیبا حرکت پر شدید تنقید کی، پیمرا کو کارروائی کا کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیر اطلاعات پنجاب، فضا علی کی نازیبا حرکت پر شدید تنقید

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مارننگ شو ہوسٹ فضا علی کی نازیبا حرکت پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس حرکت سے اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے ایک انٹرویو میں فضا علی کی وائرل ویڈیو پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ کا ریٹنگ حاصل کرنے کا یہ پرانا شوق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیمرا کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فضا علی نے اپنی 8 سے 10 سال کی بچی کو پاس بٹھا کر کیمرے کے سامنے نازیبا حرکت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اخلاقیات کے خلاف ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ اللہ آپ کو خوش رکھے، اچھی زندگی گزاریں لیکن سرعام ایسی حرکات نہ کریں۔ انہوں نے فضا علی پر زور دیا کہ وہ اپنی حرکات پر نظرثانی کریں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے شوہر اعجاز خان کو مارننگ شو میں مدعو کیا تھا جس میں ان کی بیٹی بھی موجود تھی۔ شو میں سوتیلے والد نے بیٹی کی فرمائش پر فضا علی کو کندھے پر اٹھا لیا تھا۔ اس ویڈیو پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں