واٹس ایپ کا نئے چیٹ تھیم فیچر پر کام کا آغاز

واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے چیٹ تھیم سے متعلق نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جس سے صارفین منفرد رنگ اور وال پیپرز منتخب کر سکیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ، چیٹ تھیم کے نئے فیچر پر کام شروع

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیغام رسانی کی معروف ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے ویب صارفین کے لیے ایک دلچسپ نئے فیچر پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق اس وقت یہ فیچر تجرباتی مراحل میں ہے اور صارفین کو فوری رسائی حاصل نہیں ہے۔ یہ فیچر چیٹ تھیم سے متعلق ہے جسے جلد ہی متعارف کرایا جائے گا۔

نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی چیٹس میں اپنی مرضی کی تھیم منتخب کر سکیں گے۔ اس سے صارفین منفرد رنگ اور وال پیپرز کا انتخاب کر سکیں گے، جو ان کی چیٹس کو مزید دلکش بنائے گا۔

واٹس ایپ نے کہا ہے کہ یہ فیچر صارفین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ وہ اپنی پسند کے رنگ اور تصاویر چیٹ میں دیکھ سکیں۔

واضح رہے کہ واٹس ایپ مسلسل اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے میں مصروف رہتا ہے، تاکہ ان کا تجربہ مزید بہتر ہو سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں