امریکہ کے جنگ کے خوف کے باوجود ایران طویل جنگ کے لیے تیار اور تجربہ کار ہے، محسن رضائی

ایران کے مشیر محسن رضائی نے امریکہ کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کی مخالفت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ایران طویل جنگ کے لیے تیار ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران، جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہ ہونے کی تجویز

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو نہیں چھوڑا جائے گا جب تک ایران کے حقوق تسلیم نہیں کیے جاتے۔

محسن رضائی نے خبر رساں اداروں کو انٹرویو میں بتایاکہ امریکہ کے جنگ کے خوف کے باوجود ایران طویل جنگ کے لیے تیار اور تجربہ کار ہے۔

انھوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسٹ کے بیانات پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر ایرانی بحریہ تباہ ہو چکی ہے تو امریکہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی جرأت کیوں نہیں کرتا؟

محسن رضائی کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ ملکی قیادت کے فیصلے کی پیروی کرتے ہیں، لیکن ان کی ذاتی رائے میں ایران کو امریکہ کے ساتھ دو ہفتے کی جنگ بندی میں توسیع پر آمادہ نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدگی نے عالمی سطح پر تشویش پیدا کر رکھی ہے، جس کی وجہ سے خطے کی سلامتی خطرے میں ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں