کراچی میں گرمی اور نمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہونے کا امکان ہے، درجہ حرارت 35 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی، گرمی اور نمی کی شدت میں اضافے کا امکان

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ شہر قائد میں آئندہ 3 روز کے دوران گرم دنوں کا امکان ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 40 سے 50 فیصد ہونے کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہو سکتی ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے دوران سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہ سکتی ہیں، جو موسم کو کچھ حد تک بہتر بنا سکتی ہیں۔

گرمی کی شدت سے بچنے کے لیے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاکہ صحت کے مسائل سے محفوظ رہا جا سکے۔

واضح رہے کہ قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور اور شکارپور میں آج آندھی چل سکتی ہے جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں