لاہور میں منکی پاکس کے کیسز بڑھ گئے، مزید 2 افراد متاثر

لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔ متاثرین میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں منکی پاکس کے کیسز بڑھ گئے، مزید 2 افراد متاثر

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں منکی پاکس کے کیسز میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران 2 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان دو نئے کیسز میں متاثرہ افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد لاہور میں منکی پاکس کے کل کیسز کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

میو اسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ 5 مریض زیر علاج ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

طبی ماہرین نے مقامی پھیلاؤ کی نشاندہی کی ہے اور مشورہ دیا ہے کہ منکی پاکس کی علامات ظاہر ہونے پر قرنطینہ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو جلدی علامات کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے اور متعدی ہوتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں