رات کی نوکری سے صحت پر خطرناک اثرات کا انکشاف

رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، ذیابیطس اور دل کے امراض کا خدشہ نمایاں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
رات کی نوکری سے صحت پر خطرناک اثرات کا انکشاف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز)۔ حالیہ تحقیق کے مطابق رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں صحت کے سنگین مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ ذیابیطس، دل کے امراض اور ہارمونز کے بگاڑ کا خدشہ نمایاں ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں کام کرنے سے جسم کا قدرتی نظام متاثر ہوتا ہے، جسے سرکیڈین ردھم کہا جاتا ہے۔ اس نظام میں خلل سے صحت کے مختلف مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔

تحقیق میں 77 فیصد رات کی شفٹ میں کام کرنے والے افراد میں انسولین مزاحمت پائی گئی، جبکہ دن میں کام کرنے والوں میں یہ شرح 62 فیصد تھی۔ یہ ٹائپ 2 ذیابیطس کی علامت سمجھی جاتی ہے۔

رات کو کام کرنے والوں میں کولیسٹرول کے مسائل بھی زیادہ دیکھے گئے۔ ٹرائی گلیسرائیڈز کی سطح زیادہ اور مفید کولیسٹرول (ایچ ڈی ایل) کم پایا گیا، جو دل کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ وٹامن ڈی کی کمی بھی رات کی شفٹ کرنے والے افراد میں زیادہ ہوتی ہے، جس کی وجہ دھوپ سے کم واسطہ ہونا ہے۔ یہ ہڈیوں اور مدافعتی نظام پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں