لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑیاں جلانے کے کیس میں ضمانت منظور کرلی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تھانہ مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ نمبر 1570/23 میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کر لی ہے۔
عدالت کے جج منظر علی گل نے ڈاکٹر یاسمین کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی دیگر تین مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ وہ عسکری ٹاور حملہ کیس اور جناح ہاؤس کے قریب چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں بھی ضمانت کی درخواستیں دائر کر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو نو مئی کے دیگر چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔















