میکسیکو میں سیکیورٹی خدشات کے باوجود فیفا نے ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فٹبال ورلڈکپ کے آغاز میں چار ماہ سے کم وقت رہ گیا ہے اور میکسیکو کی سیکیورٹی صورتحال سنگین تشویش کا باعث بنی ہوئی ہے۔ فیفا نے مافیاز کی پرتشدد کارروائیوں کے باوجود میکسیکو سے ورلڈکپ میچز منتقل کرنے سے انکار کردیا ہے۔
گزشتہ دنوں فوج نے بدنام زمانہ ڈرگ مافیا چیف نیمیسیو اوسیگویرا سروینٹس کو ہلاک کیا تھا، جس کے بعد مافیاز نے انتقامی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، جس کے نتیجے میں کئی فٹبال میچز ملتوی کیے گئے۔
البتہ فیفا کے صدر گیانی انفینٹینو کا کہنا ہے کہ میکسیکو کی ورلڈکپ میزبانی کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے اور وہاں سے میچز منتقل نہیں کیے جائیں گے۔















