فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد طلاق کے اسباب تفصیل سے بیان کیے، ازدواجی مسائل اور آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکار فریال گوہر اور جمال شاہ نے 30 سال بعد اپنی طلاق کے حقیقی اسباب پہلی بار تفصیل سے بیان کیے۔ دونوں نے نجی چینل کے پروگرام میں شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی کے مسائل پر کھل کر بات کی۔
فریال گوہر نے بتایا کہ ان کے مسائل 1987ء سے شروع ہوئے جب جمال شاہ اپنی آزادی کو زیادہ اہمیت دینے لگے۔ ان کے مطابق، میاں بیوی کے تعلق کو دوستی سمجھنا چاہیے اور جب دوستی برقرار نہ رہے تو علیحدگی بہتر ہوتی ہے۔
جمال شاہ نے اعتراف کیا کہ وہ شادی کے لیے موزوں نہیں تھے اور اپنی آزادی کو عزیز رکھتے تھے۔ ان کے مطابق، ایک آرٹ انسٹیٹیوٹ کے منصوبے پر اختلافات نے ان کے تعلقات پر منفی اثر ڈالا۔
دونوں نے علیحدگی کے باوجود ایک دوسرے کا احترام برقرار رکھا ہے اور آج بھی ان کے درمیان احترام کا رشتہ قائم ہے۔















