فیصل آباد کیمیکل فیکٹری دھماکہ: 12 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

فیصل آباد کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکہ، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں ایک کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ اس حادثے میں فیکٹری کے ارد گرد کے 10 گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں اور انہیں الائیڈ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے، اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ڈی سی ندیم ناصر نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک گلو بنانے والی فیکٹری ہے اور اس علاقے میں تقریباً 100 فیکٹریاں موجود ہیں۔ یہ فیکٹری پچیس سال پرانی ہے جبکہ آبادی بعد میں یہاں آباد ہوئی۔ فیکٹری مالک کی گرفتاری کے لیے ٹیم روانہ کردی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں