فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو سے معافی مانگ لی، دونوں کا تنازع ختم ہو گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی معذرت قبول کرتے ہوئے ان سے معافی مانگ لی، جس سے دونوں کے درمیان جاری تنازع ختم ہو گیا۔
نجی چینل کے لائیو گیم شو میں فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تعریف کی اور تہہ دل سے معافی مانگی۔ انہوں نے کہا کہ عتیقہ اوڈھو پاکستان کی حسین ترین خاتون ہیں اور ہم انہیں بہت محبت کرتے ہیں۔
تنازع اس وقت شروع ہوا جب عتیقہ اوڈھو نے ایک پروگرام میں فہد مصطفیٰ کی تعریف کی لیکن یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی عمر کے قریب اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔
بعد ازاں، فہد مصطفیٰ نے عتیقہ اوڈھو کے حوالے سے پلاسٹک سرجری پر تبصرہ کیا، جسے عوام اور شوبز شخصیات کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
عتیقہ اوڈھو نے بعد میں فہد مصطفیٰ سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو عزت اور معافی کے ساتھ ختم کرنا چاہتی ہیں۔















