روس نے ایران اور امریکا جنگ کی وجہ سے متاثرہ عالمی سپلائی کے پیش نظر چین کو توانائی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔
بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ سے متاثر ہونے والی عالمی سپلائی کے باعث چین کو توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی پیشکش کی ہے۔
بدھ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لارؤف نے بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، جس میں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگی حالات اور ان سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پریس کانفرنس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس چین اور دیگر متاثرہ ممالک کو توانائی فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس اور چین امریکی جارحانہ فوجی کارروائیوں کے معاشی اثرات برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کے اور چین کے پاس منصوبہ بندی کے تحت ایسی صلاحیتیں موجود ہیں، جو عالمی معیشت اور توانائی کو نقصان سے بچا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا، روس کو روکنے کی ذمہ داری یورپ پر ڈالنا چاہتا ہے تاکہ چین کے خلاف ان کے اقدامات میں رکاوٹ نہ ہو۔ دوسری جانب چینی وزارت خارجہ نے بھی روس کی مدد کی تصدیق کی ہے۔











