پاکستانی وفد فیلڈ مارشل کے ہمراہ تہران پہنچ گیا، ایران امریکا مذاکرات میں اہم کردار ادا کرے گا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں پاکستانی وفد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران پہنچ گیا ہے۔ وفد میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی شامل ہیں، جو مذاکراتی عمل میں حصہ لیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا یہ دورہ ایران جاری ثالثی کی کوششوں کا حصہ ہے۔ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دیگر حکام کے ساتھ استقبال کیا۔
مذاکرات کی بحالی کے حوالے سے پاکستان کا وفد ایران میں اہم بات چیت کرے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ ایران کے ذریعے پاکستان امریکا سے پیغامات کا تبادلہ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے لیے پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ مذاکرات کا دوسرا دور جلد ہی اسلام آباد میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔











