اسلام آباد، راولپنڈی میں اذان اور نماز کے اوقات مقرر

اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کا فیصلہ، مساجد میں اذان اور جماعت کی نماز ایک ہی وقت پر ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزارت مذہبی امور نے اسلام آباد اور راولپنڈی میں یکساں نظام صلوٰۃ کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ جڑواں شہروں کی مساجد میں اذان اور جماعت کی نماز ایک ہی وقت پر ادا کی جائے گی۔

جلد ہی اذان اور نماز کے شیڈول کا کیلنڈر جاری کیا جائے گا، جبکہ نماز جمعہ کے خطبے کے موضوعات کی فہرست علمائے کرام تیار کریں گے۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا کہ علما کرام نے یکساں اوقاتِ اذان ونماز کے نفاذ پر اتفاق کیا ہے۔

خطبات جمعہ اتحاد امت، اصلاح معاشرہ اور نوجوان نسل کی رہنمائی کے لئے ہوں گے۔ مساجد کے انتظام و انصرام اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی۔ ان پر عملدرآمد کی نگرانی وزارت مذہبی امور کرے گی۔ نظام صلوٰۃ کو موثر بنانے کے لئے قانون سازی بھی ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں