چین کا پاکستانی طلبہ کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے اسکالرشپس کا اعلان

چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس پیش کیے ہیں، جن میں فری ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا پاکستانی طلبہ کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کی مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین نے پاکستانی طلبہ کے لیے ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے، جس میں ٹیوشن، رہائش، میڈیکل اور ماہانہ وظیفہ شامل ہیں۔

چینی حکومت کی طرف سے اعلان کردہ ان اسکالرشپس کے لیے انجینئرنگ، سائنسز اور سوشل سائنسز کے طلبہ اہل ہوں گے۔ درخواست کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور آخری تاریخ 18 جنوری 2026 ہے۔

یہ موقع پاکستانی طلبہ کے لیے چینی جامعات میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اپنے مستقبل کو روشن کرنے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں