آبادی میں تیزی سے اضافہ، وزیراعظم نے قومی ترقی کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا

وزیراعظم نے آبادی کے اضافے کو قومی چیلنج قرار دیتے ہوئے نیشنل سٹیبلائزیشن پلان کی تیاری کا حکم دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آبادی میں تیزی سے اضافہ، وزیراعظم نے قومی ترقی کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے آبادی میں تیزی سے اضافے کو ملک کے لیے بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ انہوں نے آبادی پر قابو پانے کے اقدامات کو قومی فریضہ بنانے پر زور دیا ہے۔

وزیراعظم نے آبادی میں توازن کو پائیدار ترقی کی ضمانت قرار دیتے ہوئے نیشنل سٹیبلائزیشن پلان 2026 تا 2035 کی تیاری کا حکم دیا ہے۔ اجلاس میں صوبوں کے ساتھ ہم آہنگی کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔

وزیراعظم نے آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی، معاشی استحکام اور انسانی وسائل کی بہتری سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے مؤثر عوامی آگہی مہم کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد بلانے کا حکم دیا تاکہ بہبود آبادی کی جامع حکمت عملی ترتیب دی جا سکے۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور دیگر اسٹیک ہولڈرز شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ نیشنل پاپولیشن کونسل کے سیکریٹریٹ کا آپریٹنگ طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے اور نیشنل سٹیبلائزیشن پلان 2026 تا 2035 پر کام جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں