پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2027 میں ون ڈے سیریز کا اعلان اہم موقع ہے، جو کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری میں مدد دے گا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان 2027 میں انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گا۔ یہ میچز 15 سے 26 مئی تک مختلف شہروں میں ہوں گے۔
پہلا میچ 15 مئی کو ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 مئی کو مانچسٹر میں ہوگا۔ تیسرے میچ کی میزبانی 21 مئی کو لیڈز کرے گا۔
چوتھا میچ 23 مئی کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں ہوگا اور سیریز کا آخری میچ 26 مئی کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔
یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کی تیاری کا اہم موقع ہوگی، جو جنوبی افریقہ، زمبابوے اور نمیبیا میں ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2021 میں انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔













