پنجاب میں سموگ کا زور، لاہور دوسرے نمبر پر

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار خراب ہو گیا، جس سے صحت کے لئے مضر سمجھا جا رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں فضائی معیار خراب ہو گیا ہے، جس کے باعث صحت کے لئے مضر سمجھا جا رہا ہے۔

لاہور کا فضائی معیار 439 اے کیو آئی انڈیکس کے ساتھ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر ہے۔

پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی ہوا کا معیار خراب ہے، گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 808 جبکہ فیصل آباد میں 507 ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق، بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا اے کیو آئی انڈیکس 519 ریکارڈ کیا گیا، جس سے وہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں