کراچی میں سائبر فراڈ کا نیا طریقہ، خواتین کو خاص نشانہ بنایا گیا

کراچی میں واٹس ایپ ہیک کرنے والے جعل ساز گروہ نے خواتین کو خاص نشانہ بنایا ہے، متاثرین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں سائبر فراڈ کا نیا طریقہ، خواتین کو خاص نشانہ بنایا گیا

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پارسل کی ترسیل کے نام پر واٹس ایپ اکاؤنٹس ہیک کرنے والے گروہ نے شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ جعل ساز خود کو معروف کورئیر کمپنی کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں۔

یہ گروہ واٹس ایپ کا تصدیقی کوڈ حاصل کرنے کے بعد متاثرہ شخص کے نمبر پر واٹس ایپ رجسٹر کرکے اکاؤنٹ کا کنٹرول حاصل کرلیتا ہے۔ متاثرین کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیغامات کے ذریعے مالی مدد طلب کی جاتی ہے۔

جعل ساز شہریوں کو فون کرکے کہتے ہیں کہ ان کا پارسل آیا ہوا ہے اور ڈیلیوری کے لیے کوڈ درکار ہے۔ جیسے ہی شہری کوڈ فراہم کرتے ہیں، واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوجاتا ہے۔

یہ نیا طریقہ کار شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے، خاص طور پر خواتین کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ حکام نے متاثرین کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سائبر فراڈ کے طریقوں میں اضافہ ہوا ہے، جس سے متعدد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ عوام کو مشکوک کالز اور پیغامات سے ہوشیار رہنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں