بل گیٹس کی بیٹی کی کمپنی ‘فیا’ پر آن لائن فراڈ کے الزامات، قانونی مشکلات کا سامنا

فیبی گیٹس کی کمپنی ‘فیا’ کو ‘کوکی سٹفنگ’ کے الزامات کا سامنا ہے، جس سے قانونی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ کمپنی نے مسئلے کے حل کا وعدہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بل گیٹس کی بیٹی کی کمپنی 'فیا' پر آن لائن فراڈ کے الزامات، قانونی مشکلات کا سامنا

نیویارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی فیبی گیٹس کی کمپنی ‘فیا’ پر آن لائن فروخت کا کریڈٹ غلط طریقے سے اپنے نام کرنے کے الزامات ہیں۔ یہ الزامات ‘کوکی سٹفنگ’ کے طریقہ کار میں ملوث ہونے پر ہیں، جس کے سنگین قانونی نتائج ہو سکتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ‘کوکی سٹفنگ’ میں صارف کی آن لائن سرگرمی کو ٹریک کر کے غیر مستحق کمپنی کو فروخت کا کریڈٹ دیا جاتا ہے۔ اس خلاف ورزی کی زیادہ سے زیادہ سزا 20 سال قید ہے۔

‘فیا’ کو اسٹینفورڈ یونیورسٹی کی ساتھی صوفیا کیانی کے ساتھ مل کر قائم کیا گیا تھا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ انہیں مسئلے کا علم حال ہی میں ہوا اور انہوں نے خرابی دور کرنے کا عہد کیا ہے۔

اس مسئلے کی وجہ سے کمپنی کے کاروباری شراکت داروں کو نقصان پہنچا۔ کمپنی نے اپنی فروخت سے حاصل ہونے والے کمیشن کا تخمینہ بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا تھا۔

یاد رہے کہ ‘فیا’ نے 2025 میں سرمایہ کاروں سے 30 ملین ڈالر حاصل کیے تھے۔ کمپنی کے بقول وہ اس تجربے سے سیکھ کر بہتر سروس فراہم کرنے کی کوشش کرے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں