خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک، وزیراعظم نے کامیاب کارروائیوں پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک

پشاور: (رائیٹ ناؤنیوز) خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ کارروائیاں بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے عناصر کے خلاف کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 6 اگست کو خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور دیر میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ جنوبی وزیرستان کی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دیر میں کی گئی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج وژن "عزم استحکام” کے تحت انسداد دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم نے فورسز کو کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ حکومت اور قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں