اسپین کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل دھچکا، خراب موسم میں ٹریننگ معطل

اسپین کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل خراب موسم کی وجہ سے ٹریننگ معطل کرنی پڑی، ارجنٹینا نے بارش میں ٹریننگ جاری رکھی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسپین کو ورلڈ کپ فائنل سے قبل دھچکا، خراب موسم میں ٹریننگ معطل

نیو جرسی: (رائیٹ ناؤنیوز) ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل اسپین کی ٹیم کو شدید موسم کا سامنا کرنا پڑا۔ خراب موسم کی وجہ سے اسپین کا ٹریننگ سیشن روک دیا گیا۔

اسپین کی ٹیم نیو جرسی کے میلانی لین ٹریننگ گراؤنڈ میں پریکٹس کر رہی تھی۔ طوفان اور آسمانی بجلی کے خطرے کے باعث امریکی ضوابط کے تحت ٹریننگ معطل کر دی گئی۔

اسپینش فٹبال فیڈریشن نے بتایا کہ کھلاڑی ہال کے اندر وارم اپ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ دوبارہ ٹریننگ کرنے کا فیصلہ موسم پر منحصر ہوگا۔

ارجنٹینا کی ٹیم نے بارش کے باوجود کھلے میدان میں اپنی ٹریننگ جاری رکھی۔ دونوں ٹیمیں فائنل کھیلنے کے لیے نیو جرسی میں موجود ہیں۔

یاد رہے کہ اسپین 2010 کے بعد پہلی بار عالمی چیمپئن بننے کی کوشش کر رہا ہے۔ ارجنٹینا مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ جیتنے کی کوشش میں میدان میں اترے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں