فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار کامیابی، آمدن 15 ارب ڈالر سے تجاوز متوقع

جیانی انفانٹینو کا کہنا ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 عالمی فٹبال میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرے گا اور مالی آمدن 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار کامیابی، آمدن 15 ارب ڈالر سے تجاوز متوقع

نیو یارک: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے کہا ہے کہ کینیڈا، میکسیکو اور امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی شاندار کامیابی نے عالمی فٹبال میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ آمدن 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر سکتی ہے۔

انفانٹینو نے فیفا کی 211 رکن ممالک کی ایسوسی ایشنز کے نمائندوں سے خطاب میں بتایا کہ فیفا ایک غیر منافع بخش ادارہ ہے جو اپنی آمدن فٹبال کے فروغ پر خرچ کرتا ہے۔ 2023 سے 2026 کے مالیاتی دورانیے میں آمدن 15 ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع ہے۔

ورلڈ کپ 2026 نے فیفا کے لیے نئے تجارتی اور مالی مواقع پیدا کیے ہیں۔ یہ وسائل دنیا بھر میں فٹبال کی ترقی کے لیے استعمال ہوں گے۔ فیفا صدر نے بتایا کہ مالی کامیابی کھیل کے معیار پر منحصر ہے۔

انفانٹینو نے کہا کہ 2027 سے 2030 کے ترقیاتی پروگرام کے لیے فنڈنگ 2.7 ارب ڈالر تک بڑھانے کا منصوبہ ہے۔ یہ فنڈنگ آغاز کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ ہوگی۔

واضح رہے کہ فیفا اب تک دنیا بھر کی رکن فٹبال ایسوسی ایشنز میں 5.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکا ہے۔ آئندہ برسوں میں اس سرمایہ کاری کو مزید بڑھایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں