عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے دروازے کھلے، فاطمہ ثنا کا بیان

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم کے دروازے کھلے ہیں، مگر کارکردگی اور فٹنس کی بنیاد پر ہی واپسی ممکن ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عالیہ ریاض سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے دروازے کھلے، فاطمہ ثنا کا بیان

کراچی: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم سے الگ کی جانے والی سینیئر آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور ارم جاوید سمیت 8 کھلاڑیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ تاہم، وہ بہترین کارکردگی اور عمدہ فٹنس کی بنیاد پر دوبارہ شامل ہو سکتی ہیں۔

فاطمہ ثنا نے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ میں منعقدہ عالمی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ میں کارکردگی مایوس کن رہی۔ سری لنکا کے خلاف اچھی کارکردگی کے لیے پر امید ہیں اور ماضی کو بھول کر اب مستقبل کی طرف نگاہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سری لنکا کا موسم پاکستان سے ملتا جلتا ہے، اور مقامی کنڈیشنز سے خود کو ہم آہنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔ فیلڈنگ کو بہتر بنایا گیا ہے اور بولنگ اور بیٹنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔

فاطمہ ثنا نے کہا کہ دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت پر مسرور ہوں، لیگ میں کھیلنے کا تجربہ پاکستان ٹیم کے کام آئے گا۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی اسکواڈز 15 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ون ڈے سری لنکا کے خلاف آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔ پہلا ون ڈے 23 جولائی کو سوریاویوا انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں